کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گرد گرفتار اسلحہ برآمد
ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے، ترجمان سندھ رینجرز
ملزمان کو کراچی کے علاقے بنارس سے گرفتار کیا گیا۔ فوٹو: فائل
رینجرز نے بنارس کے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ رینجرز نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بنارس کے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سوات گروپ سے ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رینجرز نے سپر ہائی وے پر افغان بستی میں آپریشن کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو ہلاک بھی کیا تھا۔