بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلرز کی فنڈنگ کے الزام میں ایم کیو ایم کے 4 کارکن گرفتار ترجمان رینجرز

ملزمان سے اسلحہ، واکی ٹاکی اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، ترجمان سندھ رینجرز


ویب ڈیسک April 15, 2015
ملزمان سے اسلحہ، واکی ٹاکی اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، ترجمان سندھ رینجرز، فوٹو: فائل

رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دورا ن بھتہ خوری، زمینوں پر قبضے اور ٹارگٹ کلرز کی فنڈنگ کے الزام میں ایم کیو ایم ایم کے 4 کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے زمینوں پر قبضے، بھتہ خوری، چائنا کٹنگ اور ٹارگٹ کلرز کی فنڈنگ کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، واکی ٹاکی اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے جب کہ ان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

مقبول خبریں