پاکستانی پرچم لہرانے پر حریت رہنما مسرت عالم گرفتاراور سید علی گیلانی نظر بند
بی جے پی کی جانب سے کابینہ کے اجلاس میں عدم شرکت کی دھمکی کے بعد پولیس نے مسرت عالم کو گرفتار کیا
گزشتہ روز حریت رہنما علی گیلانی اورمسرت عالم کے خلاف مودی سرکار نے مقدمہ بھی درج کیا تھا فوٹو:فائل
KARACHI:
بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے پر حریت رہنما مسرت عالم کو گرفتار جب کہ سید علی شاہ گیلانی کو گھر میں نظربند کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی جانب سے کابینہ کے اجلاس میں عدم شرکت کی دھمکی کے بعد سری نگر پولیس نے حریت رہنما مسرت عالم کو گرفتار کر لیا ہے جب سید علی شاہ گیلانی بھی گھر میں نظر بند ہیں۔ پولیس نے انہیں غداری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں بھارت مخالف ریلی میں ''تیری جان میری جان پاکستان پاکستان' ' ''پاکستان کا کیا پیغام کشمیر بنے گا پاکستان'' ''تیرا میراکیا ارمان پاکستان پاکستان'' کے نعرے لگائے گئے جب کہ اس دوران بھارتی پولیس کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنا شروع ہوگئی اور اس نے کارروائی کرکے نہ صرف متعدد افرادکوگرفتارکرلیا بلکہ پاکستانی پرچم لہرانے پر حریت رہنما سید علی گیلانی اور مسرت عالم سمیت دیگرمقامی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔ مسرت عالم اور سید علی شاہ گیلانی کو گزشتہ روز گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا اور کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہ تھی۔
https://www.dailymotion.com/video/x2ms1n4_kashmiri-waves-pakistani-flags_news