- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
بھارت میں عشق میں گرفتار کتے اورکتیا کی شادی دھوم دھام سے کردی گئی
سورت: کہتے ہیں محبت میں نہ تو عمر کی کوئی قید ہوتی ہے اور نہ ہی اس کی کوئی حدیں ہوتی ہیں انسان تو انسان جانوروں کی محبت کی داستانیں اکثرو بیشتر میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں ایسا ہی کچھ ہوا بھارت مین جہاں ایک پالتو کتے اور کتیا میں محبت ہوگئی اور صرف چند ماہ میں ہی ان کے مالکان نے ایک بڑی تقریب میں انہیں شادی کے بندھن میں باندھ کر ان کی محبت ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امرکردی۔
بھارتی ریاست گجران کے شہر سورت میں ہونے والی اس پالتوجوڑے کی شادی کی تقریب میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی اوراس دوران نہ صرف خوشی کے شادیانے بجائے گئے بلکہ بینڈ باجے کے شور میں کتے کی بارات لائی گئی جب کہ مہمانوں کی لذیذ اور پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی۔
کتیا کے مالک اورمالکہ کا کہنا تھا کہ اولاد نہ ہونے پر گودولو نامی کتیا کو گود لے لیا اور اس کی پرورش انہوں نے بچوں کی طرح کی تاہم چند ماہ سے پریشان تھے کہ کیوں کہ ایک کتا ان کی کتیا کا پیچھا کرنے لگا تھا جس کے بعد انہوں نے اس کتے موتی کے مالک کا پتہ لگایا اور اسے خبردار کیا کہ اسے قابو میں رکھے تاہم کچھ ہی دن میں اندازہ ہوگیا کہ کتیا بھی موتی میں دلچسپی لے رہی ہےاور دونوں کو ایک دوسرے کے لئے بے تاب ہوتا دیکھ کر فیصلہ کیا کہ انہیں ملا دیا جائے اوراس کے لئے کتے کے مالک سے رشتہ مانگ کر اپنی گودولو کی شادی بڑی دھوم دھام سے کی جب کہ شادی کی تقریب میں پڑوسیوں، دوستوں اور رشتے داروں کو مدعو کیا گیا۔
دلچسپ بات یہ تھی کہ شادی کے موقع پر دلہا کو دلہن والوں کی جانب سے 3 گرام سونے کی چین جب کہ گودلو کو زیور، نئے کپٹرے اوردیگر تحائف ملے جب کہ شادی پر 80 ہزار کا خرچہ آیا جو دونوں خاندانوں نے آپس میں بانٹ لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔