آرمی چیف کا سعودی شہزادہ محمد بن نائف کو فون ولی عہد بننے پر مبارکباد

جنرل راحیل شریف نے ٹیلی فونک گفتگو میں شہزادہ محمد بن نائف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

آرمی چیف اور سعودی شہزادے کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی شہزادہ محمد بن نائف سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں ولی عہد بننے پر مبارکباد پیش کی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی شہزادہ محمد بن نائف سے ٹیلی فونک گفتگو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انہیں ولی عہد بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف اور سعودی شہزادے کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
Load Next Story