سعودی عرب میں فلیٹ میں آگ لگنے سے 5 پاکستانی جاں بحق

ریاض کے علاقے النظیم میں فلیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، سعودی میڈیا


ویب ڈیسک May 02, 2015
پاکستانی سفارتخانہ میتیں پاکستان لانے کے لئے انتظامات کرے، وزیر اعظم نواز شریف فوٹو: فائل

سعودی عرب کے دارالحکومت میں واقع فلیٹ میں آگ لگنے کے باعث 5 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔


سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ریاض کے علاقے النظیم میں فلیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے باعث پورے فلیٹ میں دھواں بھر گیا اور دم گھٹنے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پاکستان سے ہے اور تمام افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے ریاض کے نیشنل گارڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے ریاض میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفارتخانے کو میتیں پاکستان لانے کے لئے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مقبول خبریں