کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

ملیر میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں

لیاقت آباد میں بھی نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، فوٹو:فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے جہاں مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کا پہلا واقعہ ملیر 15 کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور اس کے 2 بیٹے شامل ہیں جب کہ ترجمان اہلسنت کے مطابق تینوں افراد کا تعلق ان کی جماعت سے ہے۔

لیاقت آباد میں بھی نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load Next Story