شامی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، 140 افراد ہلاک

اے ایف پی/ویب ڈیسک  منگل 26 مئ 2015
داعش نے گزشتہ سال اگست میں شدید لڑائی کے بعد طبقا ایئربیس پر قبضہ کرلیا تھا، فوٹو:فائل

داعش نے گزشتہ سال اگست میں شدید لڑائی کے بعد طبقا ایئربیس پر قبضہ کرلیا تھا، فوٹو:فائل

دمشسق / دمشق: شام کی فوج نے داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس میں 140 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج نے صوبہ رقا میں داعش کے زیر تسلط طبقا ایئر بیس پر شدید بمباری کی جس میں 140 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق شامی فوج کے طیاروں نے داعش کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور ان کے کئی مکمل طور پر تباہ کردیئے جب کہ بمباری کے نتیجے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ داعش نے گزشتہ سال اگست میں شدید لڑائی کے بعد طبقا ایئربیس پر قبضہ کرلیا تھا جب کہ اس دوران بڑی تعداد میں شامی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔