ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

ایگزیکٹ جعل سازی کا بہت بڑا سسٹم ا ور ادارہ ہے، ایف آئی اے حکام

تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ ضروری ہے ورنہ تفتیش تباہ ہوجائے گی، ایف آئی اے حکام۔ فوٹو: فائل

عدالت نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ سمیت 9 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 8 جون تک توسیع کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ ایگزیکٹ جعل سازی کا بہت بڑا سسٹم ا ور ادارہ ہے، ایک لاکھ سے زائد جعلی ڈگریاں برآمد ہوچکی ہیں جب کہ مقدمے میں ہر گھنٹے بعد نئی پیش رفت سامنے آرہی ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ ضروری ہے ورنہ تفتیش تباہ ہوجائے گی، ملزمان کی نشاندہی پر مزید مواد کی برآمدی متوقع ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے حکام کی درخواست منظور کرتے ہوئے شعیب شیخ سمیت 9 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 8 جون تک توسیع کردی۔
Load Next Story