سلمان خان نے جیکولین فرنینڈس کو اپنی آنے والی فلم سے نکال دیا

جیکولین کی جگہ کسی دوسری اداکارہ کا انتخاب کیا جائے گا، اداکار


ویب ڈیسک June 04, 2015
جب بھی ساجد ناڈیہ والا کے ساتھ فلم میں کام کیا تو اس میں جیکولین شامل نہیں ہوں گی، سلمان خان۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ دوستی اور ناراضگی کی خبریں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور سلو میاں کے حالیہ بیان سے ایسا لگتا ہے کہ شاید اب ان کے ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے راستے بھی جدا ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ ہدایت کار ساجد ناڈیہ والا کے ساتھ مل کر فلم بنائیں گے لیکن ہم جب بھی کام کریں گے تو اس میں اداکارہ جیکو لین فرنینڈس شامل نہیں ہوں گی، جیکولین کی جگہ کسی دوسری اداکارہ کا انتخاب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلمان خان ہدایت کار ساجد ناڈیہ والا کے ساتھ مل کر فلم اپنی 2014 کی کامیاب فلم 'کک' کا سیکوئل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، کک میں جیکولین فرنینڈس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس سے قبل سلمان خان کی ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سے دوستی اور ناراضگی کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔