آئی سی سی کو صدارت کے عہدے کے لئے ظہیر عباس کی نامزدگی موصول

پی سی بی نے نجم سیٹھی کی دستبرداری کے بعد ظہیرعباس کوآئی سی سی صدارت کیلیے نامزد کیا تھا۔

پی سی بی نے نجم سیٹھی کی دستبرداری کے بعد ظہیرعباس کوآئی سی سی صدارت کیلیے نامزد کیا تھا۔فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی صدر کے عہدے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ظہیر عباس کی نامزدگی موصول ہوگئی ہے۔

ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ظہیرعباس کا نام آئی سی سی صدارت کے عہدے کے لئے نامزدگی کمیٹی کو ارسال کردیا گیا ہے جس کے بعد 21 سے 26 جون کے درمیان باربا ڈوس میں ہونے والے آئی سی سی کے فل کونسل سالانہ اجلاس میں اس کا اعلان کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نجم سیٹھی کی دستبرداری کےبعد ظہیرعباس کوآئی سی سی صدارت کیلیے نامزدکیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2spgc8_zaheer-abbas_news
Load Next Story