کوئٹہ میں فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار شہید
پولیس موبائل گشت پر تھی کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی
واقعہ کے فوری بعد ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ فوٹو: فائل
پشتون آباد میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ واقعہ کے فوری بعد ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا اور ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پشتون آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔