پی کے 95 دیر میں دوبارہ ضمنی انتخاب کا فیصلہ معطل

پشاور ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کے امیدوار کی درخواست پر دوبارہ ضمنی انتخاب کا حکم معطل کیا


ویب ڈیسک June 11, 2015
پشاور ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کے امیدوار کی درخواست پر دوبارہ ضمنی انتخاب کا حکم معطل کیا. فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے پی کے 95 لوئر دیر میں دوبارہ ضمنی انتخاب کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کے امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے 95 لوئر دیر میں دوبارہ انتخابات کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لوئر دیر میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک کامیاب قرار پائے تھے لیکن خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دینے پر الیکشن کمیشن نے حلقے میں 12 جولائی کو دوبارہ انتخاب کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔

مقبول خبریں