- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
بالی ووڈ سے بہت سیکھ لیا اب یہ میری ترجیح نہیں رہا، تمنا بھاٹیہ
ممبئی: بالی ووڈ میں ہمت والا اور ہمشکل جیسی فلموں میں ناکام رہنے والی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت کچھ سیکھ لیا ہے اور وہ اب بھارت کی علاقائی فلموں کی طرف توجہ دے رہی ہیں کیونکہ انہیں وہاں اچھا رسپانس مل رہا ہے اس لیے بالی ووڈ میں ہی کام کرنا اس کی ترجیح نہیں رہی اور نہ ہی وہ یہاں کی کسی فلم میں کام حاصل کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے یہ بات انھوں نے بھارتی خبررساں ادارے ’’پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
تمنا بھاٹیہ جو ہدایتکار ایس ایس راج مولی کی فلم ’’بھوبالی‘‘ میں مرکزی کام کررہی ہیں کا کہنا تھا کہ وہ وقت کے ساتھ فلموں کے اتنخاب کے معاملے میں بہت سخت ہوگئی ہیں اور صرف وہی فلمیں سائن کرتی ہیں جن کا نہ صرف اسکرپٹ اچھا ہو بلکہ ان کا کردار بھی ایسا ہے جس میں انھیں اپنی پرفارمنس دکھانے کا موقع مل سکے ۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے بالی ووڈ کی کچھ فلموں میں کام کیا لیکن بدقسمتی سے وہ باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکیں جس سے اس بات کا احساس ہوگیا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان دنوں تامل فلم ’’بھوبالی‘‘ میں مصروف ہوں یہ دو مختلف زبانوں میں بنائی جارہی ہے جب کہ اس کی تشہیر بھی ایک ہندی فلم کی طرح ہی کی جارہی ہے جب کہ ہندی زبان میں اسے کرن جوہر ریلیز کررہے ہیں ۔ اس فلم کے کرنے کے بعد اگر مجھے بالی ووڈ سے کوئی پیشکش ہوئی اور میرا کردار جاندار ہوا تو میں اس پر غور کرسکتی ہوں مگر صرف بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری کے لیے کسی بھی فلم میں کام نہیں کروں گی کیونکہ یہ اب میری ترجیح نہیں رہی ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔