کراچی میں امن وامان برقرار رکھنے کا تہیہ کر رکھا ہے وزیراعلیٰ سندھ
پولیس اور رینجرز جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کو تحفظ دے رہے ہیں، سید قائم علی شاہ
پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے جدید اسلحہ دیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ ، فوٹو:فائل
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت امن وامان پر خطیر رقم خرچ کررہی ہے اور ہم نے کراچی میں امن وامان برقرار رکھنے کا تہیہ کررکھا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کو تحفظ دے رہے ہیں، قوم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کے خلاف متحد اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے جب کہ کراچی میں فول پروف انتطامات کے باعث یوم حضرت علیؓ پر کوئی ناخشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں امن وامان برقرار رکھنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس کے لیے پولیس کو ہر حوالے سے مضبوط اور مستحکم کررہے ہیں جب کہ پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے جدید اسلحہ دیا جارہا ہے۔