سابق سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل انتقال گرگئے

سعود الفیصل مرحوم سعودی فرماں روا شاہ فیصل کے صاحبزادے تھے


ویب ڈیسک July 09, 2015
سعود الفیصل 40 برس تک سعودی عرب کے وزیر خارجہ رہے۔ فوٹو: فائل

سابق سعودی فرماں روا شاہ فیصل کے صاحبزادے اور سابق وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل انتقال کرگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے سابق وزیرخارجہ سعود الفیصل طویل علالت کے بعد 75 برس کی عمر میں انتقال گرگئے وہ مرحوم سعودی فرماں روا شاہ فیصل کے صاحبزادے تھے۔ شہزادہ سعود الفیصل 1940 میں طائف میں پیدا ہوئے انہیں 1975 میں سعودی وزیر خارجہ مقرر کیا گیا اور 40 برس تک اس منصب پر فائز رہے جس کے باعث انہیں دنیا میں طویل ترین وزیر خارجہ رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تاہم انہیں 29 اپریل 2015 کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے سعود الفیصل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ سعود الفیصل پاکستان کے عظیم دوست اور حامی تھے ان کی موت پاکستانی قوم کا بھی نقصان ہے۔

مقبول خبریں