اسلام آباد سے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 9 خطرناک ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 4 پستول، ایک ٹرک اور 15 لاکھ روپے بھی برآمد ہو ئے، پولیس

ملزمان نے جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی 38 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ڈکیتی کی 38 وارداتوں میں ملوث 9 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبجے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایس ایس یو نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے اشیائے خوردونوش اور الیکٹرانکس آئٹم سے لدے ٹرک لوٹنے والے گروہ کے 9 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4 پستول، ایک ٹرک اور 15 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی 38 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اور یہ گروہ آٹا، چینی، چاول اور الیکٹرانکس آئٹم سے لدے ٹرک لوٹتا تھا۔
Load Next Story