سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کی اہمیت سے آگاہ ہیں اظہر علی

ون ڈے سیریز جیت کرچیمپیئنز ٹرافی میں شرکت اولین ترجیح ہے، کپتان قومی ٹیم


ویب ڈیسک July 10, 2015
کمارا سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کی غیر موجودگی کا بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، اظہر علی۔ فوٹو: راشد اجمیری/ فائل

قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کی اہمیت سے آگاہ ہیں، جیتنے کے لئے تمام شعبوں میں بھرپور محنت کریں گے۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ سیریز کی اہمیت سے آگاہ ہیں، جیت کے لئے تمام شعبوں میں محنت کرنا ہو گی، سیریز جیت کر ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی میں شریک کروانا اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے سے تمام لڑکوں کے حوصلے بلند ہیں جب کہ کمارا سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کی غیر موجودگی کا بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

سری لنکن قائد اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ ون ڈے مختلف گیم ہے، کھلاڑیوں پر ٹیسٹ سیریز ہارنے کا کوئی پریشر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو سنگاکارا اور جے وردھنے کے بغیر کھیلنے کی عادت ڈالنا ہو گی جب کہ تلکارتنے دلشان اور لاستھ مالنگا کی واپسی سے ٹیم کو فائدہ ہو گا اور پاکستان سے سیریز اچھی رہے گی۔

مقبول خبریں