کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش سے موسم خوش گوار
نئے مون سون سسٹم کے تحت بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
نیا مون سون سسٹم آج شام تک سندھ میں داخل ہو سکتا ہے، میٹرو لوجسٹ۔ فوٹو:فائل
لاہور:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ہفتہ وار چھٹی کا لطف دوبالا ہوگیا ہے۔
کراچی اور گرد و نواح میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی ہورہی ہے جس کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے، ہفتہ وار چھٹی کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کہ نیا مون سون سسٹم آج شام تک سندھ میں داخل ہو سکتا ہے تاہم طاقتور مون سون سسٹم کے تحت کل سے کراچی سمیت اندرون سندھ وقفے وقفے سے موسلا دھار اور معتدل بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔