- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی ہے؟ نئی بحث چھڑگئی
- عالمی بینک اپنا فریم ورک پاکستان کے اصلاحاتی شعبوں سے ہم آہنگ کرے، وزیر خزانہ
- نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
- کتب بینی کی معدومیت
- وزیرداخلہ کا اووربلنگ اوربجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
- جنگ بندی کی پیشکش کے باوجود اسرائیل کے رفح پر حملے جاری؛ 12 فلسطینی شہید
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ، ڈالر اور سونا مہنگا
- نامیاتی سالموں سے بنایا گیا سولر پینل
- کیوبا میں کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو کسی اور کی لاش موصول
- ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- چاند کا تفصیلی ارضیاتی نقشہ جاری
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
افغان طالبان سربراہ کی نامزدگی پراعتراضات کے بعد شوریٰ کے اجلاس کی ویڈیو جاری
کابل: افغان طالبان نے اپنی شوریٰ کے اجلاس کی غیر معمولی ویڈیو جاری کردی جس میں تحریک طالبان کے سیکڑوں اراکین نئے سربراہ ملا اختر منصور سے وفاداری کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے یہ ویڈیو ایک ایسے موقعے پرجاری کی گئی ہے جب ملا عمر کی ہلاکت کے بعد نئے امیر کی تعیناتی پر اندرونی اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوریٰ کے اجلاس میں ملا اختر منصور کو طالبان کا نیا سربراہ تعینات کیا جا رہا ہے لیکن ویڈیو میں اُن کا چہرہ چھپایا گیا ہے۔ باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ ملا اخترمنصور کی ویڈیو جاری کرنے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ملا منصور کو طالبان کے بڑے گروہ کی حمایت حاصل ہے۔
اس سے قبل طالبان کے ایک دھڑے کی جانب سے ملامنصور کی نامزدگی پر اعتراضات سامنے آنے کے بعد انہوں نے اپنے 30 منٹ کے آڈیو پیغام میں کہا تھا کہ جنگجوؤں کو متحد رہنا چاہیے کیونکہ ان کے درمیان تفریق صرف دشمنوں کو ہی خوش کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد طالبان نے ملا اختر منصور کو باضابطہ طور پر تحریک طالبان کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔