- فیصل واوڈا اپنے موقف پر قائم ،نرمی لانے سے انکار
- ایرانی صدر کی شہادت آج سندھ میں یوم سوگ کا اعلان
- پینشن کی مد میں خطیر اخراجات؛ جامعات میں نیا سروس اسٹرکچر لانے کی تیاریاں
- سندھ حکومت میں اختلافات کی تردید، مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کا فیصلہ
- کرغزستان سے مزید پاکستانی طلبا کو لانے کیلیے دو خصوصی پراوزیں شیڈول
- لیاری میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا
- ہتک عزت قانون کی منظوری پر ایچ آر سی پی کا سخت اظہار تشویش
- خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان
- کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- کراچی؛ کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزمان گرفتار
- وزیراعلیٰ کی کوئٹہ پریس کلب کو تالا ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی
- اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
- الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر سیاسی مفاہمت پیدا کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل
- پولٹری سیکٹر میں باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے چوزوں کی قیمت کے تعین کا انکشاف
- ابراہیم رئیسی کی جگہ بننے والے نئے عبوری صدر کون ہیں؟
- تیزگام ایکسپریس میں پریمیئم لاؤنج ڈائننگ کار کی سہولت فراہم
- جھوٹی خبر پر 30 لاکھ ہرجانہ، پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت قانون منظور
- کراچی: نیو سبزی منڈی میں ڈاکو منشی سے 25 لاکھ روپے چھین کر فرار
- اسرائیل کا شام میں ایران کے ٹھکانوں پر حملہ؛ 6 اہلکار جاں بحق
- چین کے پرائمری اسکول میں چاقو بردار خاتون کا طلبا پر حملہ؛ 2 ہلاک اور 10 زخمی
جنون اور وائٹل سائنز 14 اگست کولاہور میں پرفارم کرینگے
ملتان: پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک بینڈز جنون اور وائٹل سائنز طویل عرصہ کے بعد 14 اگست کو لاہور میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید بچوں کی یاد میں بنائے گئے وڈیو سانگ ’’دل دلدارا … چاند ستار‘‘ کی لانچنگ تقریب میں اکٹھے ہونگے اور پرفارم کرینگے۔
بیوریج کمپنی کی سپانسر شپ سے اس وڈیو کو شعیب منصور نے تیار کیا ہے سابق پاپ سنگر جنید جمشید نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انتہائی اہم موقع ہے جس کے لیے وہ خصوصی طور پر برمنگھم سے لاہور آرہے ہیں۔ وائٹل سائنز بینڈ نے آخری 1997ء میں پرفارم کیا تھا جس کے بعد بینڈ ممبرز میں علیحدگی ہو گئی تھی اور انھوں نے سولو پرفارمنس شروع کر دی تھی ا۔
گرچہ 2002ء سے موسیقی کو مکمل طور پر خیر باد کہہ چکے ہیں لیکن بینڈ ممبرز کے درمیان دوستی اور محبت کا تعلق ہمیشہ سے قائم ہے ٹیم وائٹل سائنز اور ٹیم جنون کے سامنے جب پشاور اسکول کے شہید بچوں کے لیے اس یادگار نغمہ کا آئیڈیا رکھا گیا تو میں نے دوستوں کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے اس گیت کے لیے اپنی آواز اس شرط پر ریکارڈ کرانے کا وعدہ کیا کہ اس میں میوزک شامل نہیں ہو گا ۔
تاہم شعیب منصوراوردیگردوستوں نے بتایا کہ میوزک کے بغیر گانا ادھورا ہو گا البتہ آپ کی آواز کے ساتھ میوزک ریکارڈنگ آپ کی غیر موجودگی میں ہو گی اس آئیڈیا پر نہ میں نے اقرار کیا نہ انکار کیونکہ ہر پاکستانی کی طرح میں بھی پشاور سانحہ پر بے حد رنجیدہ اور دکھی ہوا تھا طویل عرصہ اس واقعہ کی وجہ سے پریشان ر ہا میوزک سے علیحدگی اور ناپسندیدگی کے باوجود میرا دل چاہ رہا تھا کہ اپنی آواز میں شہید بچوں کو ضرور خراج تحسین پیش کروں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔