- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
آکسفورڈ لغت میں دلچسپ و عجیب ایک ہزار الفاظ کا اضافہ
لندن: وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زبان کی وسعت بھی بڑھتی رہتی ہے اور دلچسپ الفاظ لغت کا حصہ بن جاتے ہیں اور اب آکسفورڈ نے بس کی سیٹ پر ٹانگیں پھیلا کر بیٹھنے والوں کے ساتھ ساتھ دیگر الفاظ کو بھی اپنی لغت کا حصہ بنا لیا ہے۔
حال ہی میں آکسفورڈ کی لغت میں ایک ہزار سے زائد الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے زبان کی وسعت میں اضافہ ہوگا اوراس اضافے میں سب سے زیادہ اضافہ لفظ ’’مینزسپریڈنگ‘‘ کا ہوا جس کے معنی ہیں بس کی سیٹ پر کوئی شخص اس طرح ٹانگیں پھیلا کر بیٹھے کہ وہ ساتھ والی سیٹ کے کچھ حصے پر بھی قبضہ جما لے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل اس طرح بیٹھنے کے لیے کوئی لفظ ڈکشنری میں موجود نہیں تھا جب کہ اس کے علاوہ پالتو جانوروں سے محبت کرنے والوں کے لیے جدید دور کے مطابق ایک بالکل نیا لفظ ’’کیٹ کیفے‘‘ کا اضافہ کیا گیا ہے یعنی وہ جگہ جہاں لوگ بلیوں کے ساتھ مل سکتے ہوں یا پھر اپنی پالتوبلیوں کو لا سکتے ہوں۔ ہم جنس پرستوں کی شادی کو کئی ممالک میں قانونی حیثیت ملنے کے بعد ان کے جنس کی شناخت سے متعلق کسی لفظ کی تلاش تھی تو اس کے لیے لفظ ’’ایم ایکس‘‘ کو شامل کیا گیا ہے جسے وہ لوگ اپنے سر نیم سے پہلے استعمال کریں گے جو اپنی جنس کو ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ ان الفاظ کے علاوہ اور بھی جدید ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے کئی الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔