کراچی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 2 دہشت گرد ہلاک
ہلاک دہشت گرد ساجد کے سر کی قیمت 10 لاکھ اور ظفر کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے رکھی گئی تھی،انچارج محکمہ انسداد دہشتگردی
حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناردرن بائی پاس پر کارروائی کی۔ فوٹو: فائل
ناردرن بائی پاس پر محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 دہشت گرد مارے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناردرن بائی پاس پر کارروائی کی جس کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جب کہ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ انچارج محکمہ انسداد دہشت گردی علی رضا کے مطابق دونوں دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شیرخان گروپ کے مقامی کمانڈرتھے جنہوں نے 12 سے زائد پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا جب کہ ہلاک دہشت گرد ساجد کے سر کی قیمت 10 لاکھ اورظفرکے سرکی قیمت 5 لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔