نوازشریف نے سندھ حکومت کو مفلوج کردیا آصف زرداری

حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائی کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے، شریک چیرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک August 31, 2015
نوازشریف دہشت گردوں کے خلاف آپریشن متاثرکرنےکے لئے قوم کوتقسیم کررہے ہیں ،ٓصف زرداری فوٹو: فائل

KARACHI: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے 90 کی دہائی کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے تاہم انتقامی کارروائی کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q4/q4.webp

اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کو وزیراعظم کے احکامات کے تحت مفلوج کیا جارہا ہے جب کہ نوازشریف دہشت گردوں کے خلاف آپریشن متاثرکرنےکے لئے قوم کوتقسیم کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور علیل مخدوم امین فہیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جب کہ پہلے قاسم ضیا کو گرفتار کیا گیا اور اب ڈاکٹر عاصم حسین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں وفاقی اداروں کی مداخلت اور پکڑ دھکڑ آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی خاطر 2013 کے انتخابات کو قبول کیا، عام انتخابات آر اوز کے الیکشن تھے جس کی تائید ٹریبونلز کے فیصلوں نے بھی کی۔

https://img.express.pk/media/images/q5/q5.webp

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ رانا مشہود کی وڈیو منظرعام پر آنے کے بعد انہیں گرفتار نہیں کیا گیا لیکن سندھ میں بیوکروکریٹس کو نیب اور ایف آئی اے کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے جب کہ چیف سیکرٹری سندھ ، دیگرسیکرٹریزکا ضمانتوں پرہونا انتقامی سیاست نہیں توکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تیسری بار وزیر اعظم بننے پر پابندی کھلے دل سے ختم کی، پابندی ختم کرنے کا فائدہ صرف میاں برادران کو تھا اورپیپلز پارٹی کی وجہ سے آج نوازشریف وزیراعظم اور شہباز شریف وزیراعلیٰ ہیں، سیاستدانوں میں سزا کی معافی کی درخواست دینے کا اعزاز صرف نوازشریف کوحاصل ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q6/q6.webp

آصف زرداری نے کہا کہ ایک وفاقی وزیرنےمجسٹریٹ کے سامنے شریف برادران کے لیےمنی لانڈرنگ کااعترافی بیان دیا تھا، احتساب کرنا ہے تو مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان دینے والے وفاقی وزیرکا احتساب کیا جائے اور اس احتساب سے پتا چلے گا کہ (ن) لیگ کتنی پارسا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اصغر خان کیس کے کرداروں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے اورجسٹس نجفی کمیشن کی رپورٹ منظرعام پرلاکر ذمے داروں کو گرفتارکیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ازلی دشمن نہتے شہریوں پر گولے برسا کر انہیں شہید کررہا ہے اور پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہے جب کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مقبول خبریں