عدالت نے قتل کے 4 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے
قتل کے 3 مجرموں کو 3 نومبر جب کہ ایک کو 4 نومبر کو پھانسی دی جائے گی۔
قتل کے 3 مجرموں کو 3 نومبر جب کہ ایک کو 4 نومبر کو پھانسی دی جائے گی۔ فوٹو؛ فائل
PESHAWAR:
ملک میں سزائے موت کے مجرموں کو تختہ دار پرلٹکائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور عدالت نے آج بھی قتل کے 4 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے قتل کے 4 مجرموں کے ڈیڑھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں جنھیں 3 نومبر کو پھانسی دے دی جائے گی۔ قتل کے 3 مجرموں غلام نصیر، اکرم ڈھولا اور منظور احمد کو 3 نومبر جب کہ غلام رسول کو 4 نومبر کو پھانسی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد سے اب تک ملک کی مختلف جیلوں میں 350 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔