اسپیکر انتخاب کے لیے تمام جماعتوں سے ووٹ مانگیں گے شفقت محمود
اسپیکر انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں سے ووٹ مانگیں گے، رہنما پی ٹی آئی
اسپیکر انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں سے ووٹ مانگیں گے، رہنما پی ٹی آئی. فوٹو:فائل
تحریک انصاف کے رہنما اور اسپیکر انتخاب کے لئے نامزد امیدوار شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پارٹی اجلاس میں فیصلے کے بعد وہ اسپیکر انتخاب کے لیے تمام جماعتوں سے ووٹ مانگیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے پارٹی اجلاس میں عمران خان کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسپیکر انتخاب کے لیے اب اپوزیشن کی جماعتوں کو ساتھ لے کرچلا جائے جب کہ ایم کیو ایم سے رابطے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں پارٹی فیصلہ کرے گی۔
شفقت محمود نے کہا کہ وہ اسپیکر انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں سے ووٹ مانگیں گے، یہ جمہوریت کی روایات کا حصہ ہے کہ ہرمیدان میں اترا جائے اس لیے ہم نے اسپیکر انتخابات میں بھی حصہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن سے مشورہ کئے بغیر شفقت محمود کو امیدوار نامزدکیا تھا جس کو قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔