ایاز صادق سمیت قومی اسمبلی کے 4 نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

حلف اٹھانے والوں میں ریاض الحق جج، بابر نواز خان اور ڈاکٹرشازیہ سومرو بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک November 06, 2015
حلف اٹھانے والوں میں ریاض الحق جج، بابر نواز خان اور ڈاکٹرشازیہ سومرو بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت 4 نومنتخب اراکین نے قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

قائم مقام اسپیکر مرتضی جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران 4 نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا جن میں ضمنی انتخاب میں دوبارہ منتخب ہونے والے سردار ایاز صادق سمیت ریاض الحق جج، بابر نواز خان اور ڈاکٹر شازیہ سومرو شامل ہیں جب کہ چاروں اراکین نے اردو میں حلف اٹھایا۔

حلف اٹھانے کے بعد اراکین اسمبلی نے تمام نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی تاہم تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے رولز آف بزنس کے مطابق پہلے قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب ہونا تھا جس کے بعد معمول کی کارروائی ہوتی لیکن قائم مقام اسپیکر نے ایسا نہیں کیا جو کہ رولز آف بزنس کی خلاف ورزی ہے۔

مقبول خبریں