- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
شاہ رخ خان کی شعیب اختر کے لیے محبت بھرے پیغام کی ویڈیو نے دھوم مچادی
ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے لیے محبت کے پیغام بھری ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
بالی ووڈ کے نامور اداکاروں اور پاکستانی کرکٹرز میں آپس میں گہری دوستی ہے جس کے باعث پاکستانی کرکٹرز بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے دی جانے والی تقریبات میں جوش و خروش سے شرکت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کی سالگرہ کی تقریب میں پاکستان کے سابق اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر بھی نظر آئے تاہم اب راولپنڈی ایکسپریس کی بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
Love SRK pic.twitter.com/dMoofGdwVj
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 29, 2015
اسٹار کرکٹر شعیب اخترنے انڈین پریمیئر لیگ میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی ٹیم کوکلتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی تھی جس کے باعث دونوں میں گہری دوستی ہے جب کہ ویڈیو میں شعیب اختر نے کنگ خان کو بڑا بھائی کہہ کر مخاطب کیا تو شاہ رخ خان نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس کا بوسہ لیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔