عمران فاروق قتل کیس نئی جےآئی ٹی کی تشکیل کیلئے وزارت قانون سےرائےطلب

کیا اب تفتیش کے لئے نئی جے آئی ٹی بنائی جائے یا نہیں،وزارت داخلہ نے وزارت قانون کو مراسلہ لکھ دیا۔

کیا اب تفتیش کے لئے نئی جے آئی ٹی بنائی جائے یا نہیں،وزارت داخلہ نے وزارت قانون کو مراسلہ لکھ دیا۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ نے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لئے وزارت قانون سے رائے مانگ لی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو مظہر کاکاخیل کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کی تجویز پیش کی تھی جس پر وزارت داخلہ نے وزارت قانون سے رائے مانگ لی۔ وزارت داخلہ نے اپنے مراسلہ میں وزارت قانون سے پوچھا کہ عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی آر سے قبل ایک جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا اور کیا اب تفتیش کے لئے نئی جے آئی ٹی بنائی جائے یا نہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے وزارت داخلہ کو 3 روز قبل خط لکھا تھا۔
Load Next Story