سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کو کام سے روک دیا

حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے تک شجاعت عظیم اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کریں گے،اٹارنی جنرل


ویب ڈیسک December 11, 2015
حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے تک شجاعت عظیم اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کریں گے،اٹارنی جنرل۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کو کام سے روکتے ہوئے ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق توہین عدالت کے مقدمے میں سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کو کام سے روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر خود پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ان سے ملاقات نہیں ہوسکی اس لئے حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے تک شجاعت عظیم اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کریں گے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو 15 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے توہین عدالت کیس کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کا 1979 میں کورٹ مارشل ہوا تھا اور سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے دوران قرار دیا تھا کہ سزا یافتہ شخص کو کیسے کوئی عوامی عہدہ دیا جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں