ربیع الاول کا چاند نظر آگیا عید میلادالنبیؐ 24 دسمبر کو ہوگی

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، فوٹو: فائل

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ملک بھر میں عید میلاد النبیؐ 24 دسمبر بروز جمعرات منائی جائے گی۔


ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سمیت محکمہ موسمیات کے ماہرین نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں اکٹھا کی گئیں جس کے مطابق ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد عید میلاد النبیؐ 24 دسمبر بروز جمعرات کو ہوگی۔
Load Next Story