شورکوٹ میں شوگرمل کا بوائلر پھٹنے سے 8 مزدورجاں بحق

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو واقعے کی تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے:فوٹو:فائل

لاہور:
کینٹ روڈ میں قائم شوگرمل کا بوائلر پھٹنے سے 8 مزدور جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شور کوٹ میں کینٹ روڈ پر قائم ایک شوگرمل کا بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 15 مزدور زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شور کوٹ منتقل کردیا جہاں طبی عملے نے 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 7 زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے پر اظہار افسوس اور جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے متعلقہ حکام کو واقعے کی تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ زخمی مزدوروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

 

Load Next Story