پنجاب کے مختلف شہروں میں ایف آئی اے کی کارروائیاں 12 انسانی اسمگلرز گرفتار

ایف آئی اے کے انسانی اسمگلنگ سیل نے لاہور، گجرات اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔


ویب ڈیسک January 19, 2016
ایف آئی اے کے انسانی اسمگلنگ سیل نے لاہور، گجرات اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ فوٹو:فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 مطلوب انسانی اسمگلرز گرفتارکرلئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے انسانی اسمگلنگ سیل نے لاہور، گجرات اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان اشفاق، الیاس، سہیل، یونس جاوید، اعظم، ناصراسحاق، عقیل طارق، نصیراحمد اورزوارافضل شامل ہیں جب کہ گرفتار ملزمان میں انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر حسین، بابر نعیم اور اشرف کو بھی گرفتارکیا جاچکا ہے۔

مقبول خبریں