- جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا
- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
ماسٹرزلیگ کا چولہا پہلے ایونٹ میں ہی ٹھنڈا پڑنے کا خطرہ
دبئی: ماسٹرز چیمپئنز لیگ کا چولہا پہلے ہی ایونٹ میں ٹھنڈا پڑنے کا خطرہ پیدا ہونے لگا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دبے لفظوں میں ٹورنامنٹ کا بوریا بستر گول کرنے کی دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ماسٹرز چیمپئنز لیگ کا رواں برس یو اے ای میں بڑی دھوم دھام سے آغاز کیا گیا مگر پہلے ہی ایونٹ میں غیریقینی کے گہرے سیاہ بادلوں نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کی وجہ سے اس کا مستقبل فی الحال زیادہ روشن دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ایم سی ایل پر سب سے بڑا اعتراض ریٹائرڈ پلیئرز کی آڑ میں حاضر سروس کھلاڑیوں کو کھلانے پر کیا جارہا ہے، خاص طور پر جنوبی افریقہ، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ نے آئی سی سی میں یہ معاملہ اٹھایا۔
گذشتہ ہفتے کونسل کی بورڈ میٹنگ میں ایم سی ایل کے معاملے پر بات کی گئی، جس میں یہ شکایت بھی سامنے آئی کہ چند کھلاڑی این او سی کے بغیر بھی اس ٹورنامنٹ میں شریک ہیں۔ تین جنوبی افریقی کھلاڑیوں رچرڈ لیوی، روری کلینویلڈٹ اور روبن پیٹرسن کے بارے میں یہ خیال کیا جارہا ہے کہ انھوں نے صرف اپنی متعلقہ فرنچائزز سے اجازت کو ہی کافی سمجھا بورڈ سے این او سی حاصل نہیں کیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی کھلاڑیوں سے این او سی کے بدلے تحریری طور پر ریٹائر ہونے کو کہا تھا جبکہ کچھ کھلاڑیوں کے اس شرط پر عملدرآمد کے بغیر ہی ایونٹ میں شریک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
آئی سی سی کے ترجمان نے ایک خلیجی اخبار سے بات چیت میں کہا کہ اجازت صرف رواں ایونٹ کیلیے دی گئی تھی مستقبل کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، ابتدائی طور پر جب یہ آئیڈیا سامنے آیا تو یہ سمجھا گیا تھا کہ کچھ عرصے قبل امریکا میں شین وارن اور سچن ٹنڈولکر کے آل اسٹارز ایونٹ کی طرح یہ بھی سابق کھلاڑیوں کا ٹورنامنٹ ہوگا، مگر اس میں کچھ ایسے پلیئرز بھی شامل کرلیے گئے جو نہ صرف ڈومیسٹک کرکٹ میں سرگرم بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی امیدیں بھی نہیں چھوڑی تھیں، ہم نے ایم سی ایل پر واضح کردیا کہ اسے اگلے ایونٹس کیلیے اجازت حاصل کرنے کی خاطر ’ریٹائرمنٹ‘ کی مکمل طور پر تشریح کرنا ہوگی جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔