حافظ آباد میں محبت میں ناکامی پر نوجوان کی خاتون کو قتل کرکے خودکشی

ارم بی بی پہلے سے ہی شادی شدہ تھی اور عظمت اللہ چاہتا تھا کہ وہ اپنے پہلےشوہر سے طلاق لے کر اس سے شادی کرلے، پولیس

خاتون ارم بی بی شادی شدہ تھی اورعظمت الله خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا،پولیس:فوٹو:فائل

لاہور:
راجہ ترگڑاں میں نوجوان نے محبت میں ناکامی پر خاتون کو قتل کرنے کے بعد خود بھی اپن زندگی کا خاتمہ کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کے علاقے راجہ ترگڑاں کے رہائشی عظمت الله نامی نوجوان نے ارم بی بی نامی خاتون کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اورپھر خود بھی اپنے آپ کو گولی مار لی ۔ دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ارم بی بی پہلے سے ہی شادی شدہ تھی اور عظمت اللہ اس کی محبت میں گرفتار تھا، عظمت اللہ چاہتا تھا کہ ارم اپنے پہلےشوہر سے طلاق لے کر اس سے شادی کرلے ۔ ارم بی بی کے انکار پر عظمت اللہ نے پہلے ارم کو قتل کیا اس کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
Load Next Story