پشاورمیں سرچ آپریشن کے دوران 60 افراد گرفتاراسلحہ و منشیات برآمد
گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا،پولیس
آپریشن میں 13 موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں،پولیس:فوٹو:فائل
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 60 افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورکے پھندو کے علاقوں سمیت کئی علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 60 افراد کوگرفتارکیا گیا، گرفتارافراد کے قبضے سے بھاری مقدارمیں منشیات اوراسلحہ بھی برآمد کیا گیا جب کہ آپریشن کے دوران 13 موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔
فورسز کی جانب سے جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں اعجازآباد، کرسچین کالونی، شفتل بانڈہ،پھندو، شہید آباد، حیات آباد کارخانوں،عوامی مارکیٹ اور اولڈ باڑہ مارکیٹ شامل ہیں۔