شکارپورمیں پولیس کا پانچویں روز بھی آپریشن جاری 9 ڈاکو ہلاک

لاڑکانہ اورقمبرشہداد کوٹ سےمزید 100پولیس کمانڈوزکوطلب کرلیا،پولیس


ویب ڈیسک February 19, 2016
آپریشن میں 700 پولیس اہلکار،7 بکتربند گاڑیاں حصہ لےرہی ہیں،پولیس:فوٹو:فائل

کچے کے علاقے گڑھی تیگو میں آپریشن پانچویں روزبھی جاری ہے جب کہ آپریشن کے دوران اب تک 9 ڈاکوہلاک جب کہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شکارپور میں کچے کے علاقے گڑھی تیگو میں پولیس کا آپریشن پانچویں روزبھی جاری ہے۔ آپریشن میں 5 روز کےدوران 9 ڈاکوہلاک 2 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک پولیس اہلکارشہید اور2 زخمی بھی ہیں۔

پولیس کے مطابق آپریشن میں 700 پولیس اہلکار، 7 بکتربند گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں جب کہ لاڑکانہ اورقمبرشہداد کوٹ سے مزید 100 پولیس کمانڈوزکوطلب کرلیا گیا ہے۔