کوئٹہ:
فتنۃ الہندوستان کی پراکسی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دہشت گردوں سے اہلخانہ کی لاتعلقی کا سلسلہ جاری ہے۔
پسنی زاری کور کے رہائشی واحد بخش نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ہاتھوں استعمال ہونے والے بیٹے اور بیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
پسنی کے رہائشی واحد بخش نے اپنے بیٹے اور بیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم میرے 17 سالہ بیٹے سرفراز اور 12 سالہ زیرِ تعلیم بیٹی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئی۔
واحد بخش نے سوال اٹھایا کہ بشیر زیب اور اللہ نظر ہمارے بچوں کا قصور بتائیں کہ آخر کم عمر بچوں کو ورغلانے کا کیا جواز ہے؟ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ جئیں اور مریں گے۔
نام نہاد عوامی حقوق کی آڑ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی سے بلوچ عوام کی لاتعلقی دہشت گردی سے بیزاری کا واضح ثبوت ہے۔