فلم ’فین‘ کی شوٹنگ کے دوران نوجوان لڑکے کے کردار سے تنگ ہو گیا تھا شا ہ رخ خان

24 سالہ لڑکے کے کردارمیں ڈھلنے کے لیے روزانہ 4 گھنٹے تک میک اپ کا استعمال کرنا پڑتا تھا، بالی ووڈ سپر اسٹار

شاہ رخ خان کی فلم فین رواں برس 15 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD:
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا اپنی نئی آنے والی فلم 'فین' کے حوالے سے کہنا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران نوجوان مداح کا کردار ادا کرنے سے بہت تنگ ہوگیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شا ہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم "فین" کی شوٹنگ کے دوران گورو نامی لڑکے کا کردارنبھاتے نبھاتے تنگ آگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم میں 24 سالہ لڑکے کے کردارمیں ڈھلنے کے لیے روزانہ 4 گھنٹے تک میک اپ کا استعمال کرنا پڑتا تھا، جب وہ اس دیوانے مداح کا کردار ادا کرتے تھے تو انہیں بر جوش ہونا پڑتا تھا جس سے تھکاوٹ سمیت بہت زیادہ پسینہ بھی آجاتا تھا جو حد سے زیادہ تنگ کرتا تھا۔


بالی ووڈ سپر اسٹار نے فلم کے ہدایتکار سمیت شوٹنگ کے دوران پوری ٹیم کو تنگ کرنے پران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجھے برداشت کیا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم فین میں ایک نوجوان لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ان کا بہت بڑا مداح ہوتا ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم فین رواں برس 15 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story