نوازشریف کو وقت کی نزاکت سمجھتے ہوئے نیب آرڈیننس نہیں لانا چاہیے خورشید شاہ

کوئی جماعت آرڈیننس کی حمایت نہیں کرسکتی اگر اسے قرآن کے سائے میں بھی تیار کیا تو عوام نہیں مانیں گے، اپوزیشن لیڈر

کوئی جماعت آرڈیننس کی حمایت نہیں کرسکتی اگر اسے کو قرآن کے سائے میں بھی تیار کیا تو عوام نہیں مانیں گے، اپوزیشن لیڈر، فوٹو؛فائل

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس لانا حکومت کے لیے خطرناک ہو گا لہٰذا نواز شریف کو وقت کی نزاکت سمجھتے ہوئے یہ بل نہیں لانا چاہیے۔


پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ نیب آرڈیننس لانا حکومت کے لیے خطرناک ہوگا کیونکہ اب کوئی جماعت نیب آرڈیننس کی حمایت نہیں کرسکتی اورجو بھی اس آرڈیننس کی حمایت کرے گا عوام اس کو نہ صرف چور چور کہیں گے بلکہ اگر نیب آرڈیننس کو قرآن کے سائے میں بھی تیار کیا گیا تو عوام نہیں مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت نیب قوانین میں ترمیم کا نہیں ہے لہٰذا نواز شریف کو وقت کی نزاکت سمجھنا چاہیے اور بل نہیں لانا چاہیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ مردم اور خانہ شماری ملتوی نہیں ہونی چاہیے اور اگر مردم شماری کے لیے 3لاکھ فوج نہیں ملتی تو2 مرحلوں میں مردم شماری کرائی جائے جب کہ پہلے مرحلے میں سندھ اوربلوچستان میں مردم شماری کرائی جائےاور دوسرے مرحلے میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مردم کرائی جائے۔
Load Next Story