افغان دارالحکومت کابل میں خودکش حملہ 4 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک

خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے کلینک کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا، حکام


ویب ڈیسک February 22, 2016
خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے کلینک کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا، حکام، اے ایف پی

افغان دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال مغربی علاقے میں خود کش حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملے کے بعد علاقے میں فائرنگ بھی کی گئی جس کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جب کہ واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے ایک کلینک کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ حملہ آور کا ہدف مقامی پولیس کا کمانڈر تھا۔ حکام کے مطابق حملے کی ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔

مقبول خبریں