آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ٹیم کے لیے مبارکباد کا پیغام جاری کر دیا۔
سرابرہ پی سی بی نے پیغام میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کی۔ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان آغا اور تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف سیریز جیتنے کا کریڈٹ کھلاڑیوں کی محنت اور پروفیشنل ازم کا نتیجہ ہے۔ ٹیم کے اچھے کمبینیشن نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ امید ہے کہ قومی ٹیم آئندہ بھی ایسی ہی کارکردگی کے ذریعے شائقین کرکٹ کی توقعات پر پورا اترے گی۔