ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز کون اسکور کرے گا؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا

آسٹریلیا کے سابق کپتان نے یہ پیش گوئی آئی سی سی ریویو کے تازہ ترین ایڈیشن میں کی


ویب ڈیسک February 01, 2026

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹاپ اسکورر ہونے کی پیش گوئی کر دی۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی ریویو کے تازہ ترین ایڈیشن میں رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ ابھیشیک ایک اسٹار ہیں، وہ اس ٹورنامنٹ میں اسکورنگ چارٹس میں ٹاپ کریں گے اور ایسا کرنے میں آئی سی سی ٹورنامنٹس کا تجربہ نہ ہونا رکاوٹ نہیں بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے تجربے کا نہ ہونا ایک مثبت پہلو ہے۔ وہ لیڈنگ رن اسکورر اور ممکنہ طور پر ایونٹ کے بہترین کھلاڑی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بلے باز ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بھارت کو ہرانا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔

مقبول خبریں