فواد خان فلموں میں اپنے رقص کی مشکلات پر پریشانی کا شکار
فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں رقص کرنے میں شدید مشکلات پیش آرہی تھیں، پاکستانی اداکار
فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں رقص کرنے میں شدید مشکلات پیش آرہی تھیں، پاکستانی اداکار۔ فوٹو:فائل
بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان نے فلموں کے گانوں پر رقص میں مشکلات پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فواد خان اپنی نئی آنے والی فلم''کپور اینڈ سنز'' کی تشہیر میں مصروف ہیں اس موقع پر انہوں نے ایک تقریب میں فلم میں ڈانس میں شدید مشکلات کا اعتراف کیا ہے۔
فواد خان کا کہنا تھا کہ فلم ''کپور اینڈ سنز'' میں رقص کرنے میں شدید مشکلات پیش آرہی تھیں جس کے باعث شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے آئندہ کسی بھی فلم کو سائن کرنے سے پہلے رقص سیکھنے کے لیے ایک ماہ کی تیاری کا وقت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلم میں رقص کے لیے خود کو پوری طرح تیار کرسکیں۔
واضح رہے کہ فلمساز کرن جوہر کی فلم ''کپور اینڈ سنز'' میں لیجنڈری اداکار رشی کپور، فواد خان، سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گے جو 18 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔