شاہد آفریدی نے پاک بھارت میچ سے قبل عمران خان سے تعاون طلب کرلیا

عمران خان نے شاہد آفریدی کو کولکتہ میں میچ سے قبل گائیڈ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


ویب ڈیسک March 11, 2016
عمران خان نے شاہد آفریدی کو کولکتہ میں میچ سے قبل گائیڈ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے شاہد آفریدی نے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلیفون کرکے ان کا تعاون طلب کرلیا۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے سابق کرکٹر اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلیفون کیا جس میں شاہد آفریدی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس کے لیے مشورہ مانگا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کے مطابق شاہد آفریدی نے پاک بھارت میچ کے لیے سابق کپتان سے مشورہ مانگا جس پر عمران خان نے کولکتہ میں میچ سے قبل گائیڈ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔



عمران خان کی جانب سے میچ میں گائیڈ کی یقین دہانی کے بعد شاہد آفریدی کا سماجی رابطے کی سائٹ پر کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت سے قبل دونوں لیجنڈ کھلاڑی وسیم اکرم اور عمران خان ٹیم کے ساتھ وقت گزار کے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے جس پر نہ صرف خوشی محسوس کررہاہوں کہ بلکہ دونوں لیجنڈز کی جانب سے پاکستان ٹیم کو وقت دینے پر شکر گزار ہوں۔



دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ19 مارچ کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے سابق کرکٹر اور سیاستدان عمران خان کولکتا آئیں گے جہاں وہ میچ میں کمنٹری بھی کریں گے جس کے لیے عمران خان 18 مارچ کوبھارت پہنچیں گے۔