رنویر سنگھ تائیفا میں امیتابھ بچن کو ٹربیوٹ پیش کریں گے

شوبز ڈیسک  بدھ 16 مارچ 2016
رنویر سنگھ امیتابھ بچن کے بہترین گانوں پر رقص کر کے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔ فوٹو : فائل

رنویر سنگھ امیتابھ بچن کے بہترین گانوں پر رقص کر کے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار رنویر سنگھ جو امیتابھ بچن کے دل وجان سے فین ہیں اور اس بات کا عملی ثبوت وہ بہت جلد بھارت میں آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے تائیفا ایوارڈ میں دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ ایوارڈ شو میں میگا اسٹار امیتابھ بچن کو زبردست انداز میں ٹربیوٹ پیش کریں گے۔معلوم ہوا ہے کہ رنویر سنگھ امیتابھ بچن کے چالیس سالہ کیریئر کے دوران ان پر فلمائے گئے بہترین گانوں پر رقص کر کے ان کی شاندار فنی خدمت پر اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔