نواز شریف الیکشن کی تاریخ کیلئے مارچ تک انتظار کریں قمر زمان کائرہ
پیپلز پارٹی کی قیادت پھانسی پر چڑھنے کے بعد بھی سیکیورٹی رسک اور ملک کو آمروں کے حوالے کرکے باہرجانے والے وفادار ہیں۔
بے نظیر بھٹو کے قتل مین ملوث ایک ملزم کےعلاوہ تمام ملزم گرفتار کرلئے گئے ، کائرہ۔ فوٹو: فائل
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف الیکشن کی تاریخ کے لئے مارچ تک انتظار کریں، عدالتیں فیصلہ کرتی ہیں لیکن حتمی فیصلہ صدر ہی کرتے ہیں۔
كراچی میں پریس كانفرنس كرتے ہوئے وفاقی وزیر قمر زمان كائرہ نے كہا كہ پیپلز پارٹی پر ہر دور میں الزام لگائے گئے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے پھانسی پر چڑھ جاتی ہے پھر بھی انہیں سیکیورٹی رسک کہا جاتا ہے اور جو ملک کو آمروں کے حوالے کرکے باہر چلے گئے وہ اب بھی وفادار ہیں۔
قمر زمان کائرہ نے كہا كہ اصغر خان كیس کے فیصلے نے فسطائی سوچ كا صرف ایک ورق الٹا ہے۔ شہباز شریف کو علم ہونا چاہئے كہ ان پر نہ صرف پیسے لینے بلكہ دھاندلی سے حكومت بنانے كا الزام ہے۔ ان پر یہ بھی الزام ہے كہ جس شخص نے 1990ء میں انہیں پیسے دیئے اسے مہران بینک كا لائسنس دے دیا گیا۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی اورصوبائیت كا نعرہ لگانے والوں كا فیصلہ عوام كریں گے۔ آئندہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے نواز شریف كو اس كی فكر كرنے كی ضرورت نہیں۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی قوم كی بیٹی ہے جس نے قوم كا سرفخر سے بلند كردیا ہے ملالہ ہماری حقیقی آواز كو دنیا كے سامنے پیش كررہی ہے۔ بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث سوائے ایک کے تمام ملزم گرفتار کرلئے گئے جو جیلوں میں ہیں۔