فرانس میں میئرکی فنڈز نہ ملنے پر قومی اسمبلی کے باہربھوک ہڑتال

میئراسٹیفن نے اپنے علاقے کے لئے فنڈ نہ ملنے پر پیرس میں قومی اسمبلی کے باہربھوک ہڑتال شروع کر دی۔

اسٹیفن گزشتہ 11 برس سے فرانس کے قصبے ’’سیوران‘‘ کے میئر ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

فرانس کے مضافات میں واقع قصبے کے میئر نے حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے پر قومی اسمبلی کے باہربھوک ہڑتال شروع کر دی۔

اسٹیفن گزشتہ 11 برس سے فرانس کے قصبے ''سیوران'' کے میئر ہیں۔ اس قصبے کا شمار ملک کے غریب ترین علاقوںمیں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا اورکہا کہ اس حوالے سے حکومت میرے قصبے کے ساتھ جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے۔


فرانس کی قومی اسمبلی میں کل شہری علاقوں کے بجٹ سے متعلق بحث ہو رہی ہے۔ سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کے سابق خصوصی مشیر نے بھی بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور اسٹیفن کی جانب سے کی جانے والی بھوک ہڑتال کی حمایت کی۔

Load Next Story