لیہغربت سے تنگ آکرخاتون نے 3بچوں سمیت خود کوآگ لگالیچاروں جاں بحق

تینوں بچوں کی عمریں 4 سے 8سال کے درمیان تھیں۔


ویب ڈیسک November 13, 2012
خاتوں اور تینوں بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال جانے کے دوران راستے میں دم توڑ گئے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: غربت سے تنگ آکر خاتون نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں سمیت خود کوآگ لگالی، چاروں جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے نمائندے کے مطابق چک نمبر498 ہیڈویرڑی میں خاتون نے گھریلو حالات سے تنک آکر اپنے بچوں سمیت خود کو پیٹرول چھڑک کرآگ لگائی، تینوں بچوں کی عمریں 4 سے 8سال کے درمیان تھیں۔

خاتون اوربچے آگ سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا اسی دوران تینوں بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ خاتون کومقامی اسپتال سے نشتراسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں