شہر قائد کے علاقے فیروز آباد میں آن لائن فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فیروز آباد پولیس نے آن لائن فوڈ ڈلیوری رائیڈر اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ہوٹل کے مالک اور دیگر 10 سے 11 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا، پولیس نے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔
مدعی مقدمہ محمد شہزاد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ آن لائن فوڈ ڈلیوری رائیڈر اور یکم مئی کو شہید ملت روڈ ہل پارک چورنگی کے قریب ہوٹل پر آرڈر وصول کرنے پہنچا تو ہوٹل کے مالک علی نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر آرڈر میں تاخیر کی۔
مدعی کے مطابق میں نے ہوٹل مالک کو کہا کہ ہمارے پاس 5 منٹ کا وقت ہوتا ہے آپ نے مجھ بیٹھا دیا ہے جس پر ہوٹل کا مالک مشتعل ہوگیا، پھر ہوٹل مالک علی اور اس کے 10 سے 11 دیگر اسٹاف نے مجھے لاتوں اور مکوں سے مار پیٹ شروع کر دی۔
اسی دوران وہاں سے گزرنے والے 2 فوڈ رائیڈر خالد اور سلیم بھی مجھے مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھ کر میرے پاس آئے تو ہوٹل کے مالک اور اس کے دیگر ساتھوں نے انھیں بھی مارا پیٹا اور دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئیْ
پولیس کے مطابق مارپیٹ اور خوف و ہراس پھیلانے والے 2 ملزمان کامران اور احمد کو گرفتار کرلیا اور اس حوالے سے انویسٹی گیشن پولیس تفتیش کر رہی ہے۔